مہر خبررساں ایجنسی نے عالمی میڈیا سے نقل کیا ہے کہ ترک حکام نے تباہ کن زلزلے سے ترکیہ میں اب تک 44 ہزار افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کردی ہے۔ شام میں اموات کی تعداد 6 ہزار سے زائد ہوگئی ہے۔
ترکیہ اور شام میں 6 فروری کو آنے والے 7.8 شدت کے زلزلے کے بعد تقریبا 9 ہزار آفٹر شاکس ریکارڈ ہوچکے ہیں۔حکام کا کہنا ہےکہ زلزلے کے نتیجے میں مجموعی طور پر 19 لاکھ افراد مہاجرین کے طورپر کیمپوں میں زندگی گزارنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔ ترکیہ میں زلزلے سے ایک لاکھ 73 ہزار عمارتیں تباہ ہوئیں ہیں۔
آپ کا تبصرہ